تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:54

کراچی: ملیر میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں بکتر بند گاڑی پر خودکش حملے کا مقدمہ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔ ماڈل کالونی تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں تین افراد شیر زمان محسود، زبیر محسود اور ان کے ایک ساتھی کو نامزد کیا گیا ہے۔



گزشتہ روز خودکش حملے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ پولیس انٹیلی جنس کو ایک ماہ پہلے ہی اس طرح حملے کی اطلاعات موجود تھیں۔ ملیر ہالٹ میں بکتر بند گاڑی پر خودکش حملے میں چار افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.