1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:54
کوئٹہ ایکسپریس کی بندش ، لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
اے آر وائی - چاروں صوبوں میں سفر کرنے والی کوئٹہ ایکسپریس کی بندش کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست مقامی شہری طارق عباس کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کوئٹہ ایکسپریس وہ واحد ٹرین ہے جو چاروں صوبوں میں سفر کرتی ہے،اس لیے یہ ٹرین پوری قوم کے اتحاد کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق بلوچستان کی صورتحال انتہائی نازک ہے،ایسے حالات میں اگر کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کا ریل کے ذریعے رابطہ ختم کردیا گیاتو بلوچستان میں مزیداحساس محرومی پھیلے گاجبکہ ایران جانے والے زائرین بھی اس فیصلے سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لہذا عدالت کوئٹہ ایکسپریس کی بندش کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعدچیئرمین ریلوے سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے۔