تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:55

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پیپلزپارٹی کے تین کارکنان سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے اردو چوک کے قریب فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے، پیپلزپارٹی کے عہدیدار کے مطابق تینون ان کے کارکن تھے۔ مقتول رانا فرحان پی ایس 94 کا سابق صدر تھا اور 94 میں اس کے والد کا بھی قتل ہوا تھا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔



صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظو ر وسان نے تینوں کارکنان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ سرجانی کے علاقے میں کار پر فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام مولانا نعیم کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ملیر کے علاقے میں فائرنگ سے غلام عباس ہلاک ہوا، جس کی نماز جنازہ ملیر 15 پر ادا کی گئی اور شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا اس موقع پر لوگون نے احتجاج بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.