تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:56

کراچی بدامنی کی لپیٹ میں، مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد8 ہوگئی

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رات گئے مزید تین افراد ہلاک ہوگئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہوچکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے تین کارکن بھی شامل ہیں۔



کراچی کے علاقے بلدیہ ساڑھے چار نمبر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ سخی حسن چورنگی پر ڈی سی آفس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ نیو کراچی گودھرا کے علاقے میں ساٹھ سالہ حاجی عبدا للہ کوفائرنگ کر کے ہلاک کیاگیا۔



سرجانی میں پیش امام مولانا نعیم اور ملیر میں غلام عباس کو گولیاں مار دی گئیں۔ اورنگی ٹائون میں اردو چوک پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے تین کارکن جاں بحق ہوئے ۔ وزیر اعلی نے آئی جی سندھ سے پیپلزپارٹی کے کارکنان کی ہلاکت کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.