1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:56
کراچی:رینجرز،پولیس کی کارروائی،2ڈاکوہلاک
اے آر وائی - کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس مقابلے کےد وران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے متعد د افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق تین ڈاکو مچھر کالونی میں لوٹ مار کررہے تھے ۔ پولیس کے پہنچنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو شہاب الدین اور ایوب ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ جسے گرفتار کرلیا۔دوسری جانب اردو چوک میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کے قتل کے بعد اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
رینجرز نے یاروگوٹھ ، لسبیلہ اور گارڈن کے علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد افراد کو حراست لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے،رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلنگ اور جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔