تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:56

ڈی جی خان : زائرین کی بس کوحادثہ، 2 افراد جاں بحق

اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ کے قریب زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے دو افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہو گئے۔



سخی سرور سے وہاڑی جانے والی زائرین کی بس کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ غازی گھاٹ کے قریب ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوگئی۔ بس سڑک کنارے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ۔ جس سے دو مسافر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ چھ خواتین سمیت اکیس افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سات کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.