تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:56

کوئٹہ میں فائرنگ، بس کا ڈرائیور جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسافر بس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ۔واقعے کے خلاف ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے سریاب روڈ کو بلاک کردیا۔



پولیس حکام کے مطابق مسافر بس کے ڈرائیور رحیم بخش پر نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پرپل کے قریب فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔واقعے پر ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز مشتعل ہوگئے۔



انہوں نے ٹائرنذرآتش کرکے سریاب روڈ کو بلاک کردیا اور مقتول ڈرائیور کی نعش سڑک پر رکھ کر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔سریاب روڈ کئی گھنٹے بند ہونے کی وجہ سے لنک روڈ،ڈبل روڈ ،جوائنٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام متاثر رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.