1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:56
ملتان:بچوں کی لڑائی پر2 برادریوں میں تصادم،ایک شخص ہلاک
اے آر وائی - ملتان میں بچوں کی لڑائی پر دو برادریوں میں تصادم توڑ پھوڑ ہنگامی آرائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
نواحی علاقہ علی والی میں چند روز قبل بچوں کی لڑائی کے بعد ملک برادری اور راجپوت برادری میں تلخ کلامی کے بعد صلح ہو گئی تھی۔ لیکن دوبارہ بچوں کی لڑائی پردونوں برادریوں میں جھگڑا ہوگیااس دوران علی والا میں بازار بند کروانے کی کوشش میں کئی دوکانوں میں توڑپھوڑ کی گئی اور فائرنگ سے نواب نامی شخص جان گنوا بیٹھا اہل علاقہ کے مطابق پولیس بروقت پہنچ جاتی تو جانی نقصان نہ ہوتا۔