1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:57
کراچی: میٹرک کے امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ جاری
اے آر وائی - میٹرک بورڈ کراچی کے تحت جنرل گروپ، ریگولر اور پرائیوٹ گروپ کے سالانہ امتحانات کے موقع پردوسرے دن بھی امتحانی مراکز لوڈ شیڈنگ کی زد میں رہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے امتحانی مراکز پررینٹل جنریٹر کا انتظام نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ لیاری میں ایک اسکول میں دو طالبات سے موبائل فون برآمد کرکے ان کے کیس ویجلنس ٹیم کے حوالے کردیے گئے۔ لیاری کے ایک اور امتحانی مرکز میں نقل کے الزام میں دو طالب علموں کو پکڑا گیا اور ایک طالبعلم کی کاپی ضبط کرلی گئی۔ شہر کے بعض امتحانی مراکز سے نقل کا مواد برآمد ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔