تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:57

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، 6 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ آج بھی نہ رک سکا ہے۔ کراچی میں آج صبح سے فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی نمبرچار پیر آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ساٹھ سالہ گل داد کو ہلاک کردیا، جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی۔



نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جبکہ کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےچوبیس سالہ شاہد خان جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔پی آئی بی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.