تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:58

کشمور:تیل کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ

اے آر وائی - کشمور میں کرم پور کے قریب بگن بجرانی میں تخریب کاروں نے کراچی سے لاہور کے علاقے مانجھی پور کے علاقوں کو تیل فراہم کرنے والی پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔



واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے سے چھبیس انچ قطر لائن کو جزوی نقصان پہنچا اور تیل بہنا شروع ہوگیا۔ پارکو سیکیورٹی انچارج نے بتایا لاہور کو تیل کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ مرمت کا کام جلد مکمل کرکے فراہمی شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا لائن کو جزوی نقصان پہنچا۔ نامعلوم افراد کے خلاف کرم پور تھانے میں مقدمہ درج کروائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.