تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:58

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کی پابندی

اے آر وائی - شہر کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پرایک ماہ کے لئے پابندی لگا دی ہے۔ شہریوں نے پابندی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے اس سے صرف مسافروں کی پریشانی بڑھے گی۔



پابندی کے بعد ایک طرف شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی تو دوسری جانب بسوں کی چھتیں بھی مسافروں بھرگئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے امن و امان کی بہتری ہو یا نہ ہو، ڈبل سواری کی پابندی سے ٹرانسپورٹ مافیا کوکروڑوں کا فائدہ ضرور پہنچے گا۔



ڈبل سواری پر پابندی سے رکشہ، ٹیکسی، ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہوگئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے سیکیورٹی ادارے اپنی کوتاہیاں چھپانے کے لئے کب تک ایسے اقدامات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.