تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:58

شیخوپورہ اور ڈی آئی خان میں 5بچے قتل، ملزم گرفتار

اے آر وائی - ایک ہی دن دو لرزہ خیز واقعات میں پانچ بچے جان کی بازی ہار گئے۔ شیخوپورہ میں باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو گلادبا کر جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تین بچے نہر میں پھینک دیئے گئے۔



شیخوپورہ کے علاقے نین سکھ میں رکشہ ڈرائیور نے دو کم سن بیٹیوں دس سالہ اقصی اور بارہ سالہ مقدس کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم فلک شیر کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بیٹیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں اور اس کے چار بچے ہیں۔



دوسرا واقعہ ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں ہوا جہاں سنگدل باپ نے گھریلو ناچاقی پر تین کمسن بچوں کو باندھ کر نہر میں پھنک دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.