1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:59
سانگھڑ:عدالتی حکم پر زمیندار کی نجی جیل سے 9افراد بازیاب
اے آر وائی - سانگھڑمیں عدالت کے حکم پر پولیس نے زمیندار کے مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مارکر نو افراد کو بازیاب کرالیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر پولیس نے گوٹھ لالی پنجابی میں زمیندار طارق آرائیں کے مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مارکر عورتوں اور بچوں سمیت نو افراد کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب ہاریوں میں چھ بچے، اور ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ بازیاب ہاریوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عدالت نے ہاری وادھو بھیل کی درخواست پر ہاریوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔