1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:59
بلوچ رہنماؤں کی برسی، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہڑتال
اے آر وائی - بلوچ قوم پرست رہنماؤں غلام محمد، لالہ منیر اور شیرمحمد کی تیسری برسی کے موقع پر آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔
بلوچ نیشنل فرنٹ کی کال پرپنجگور، تربت، گوادر،کیچ اور خضدار سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کے باعث صوبے کے بعض علاقوں میں کاروبار اور سرکاری دفاتر سمیت نجی و تعلیمی ادارے مکمل بند ہیں۔
سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ، نصیر آباد، سبی اور دیگر علاقوں میں جزوی ہڑتال ہے۔