تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:59

بشیر قریشی کے سوئم پر سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار بند

اے آر وائی - جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی کے سوئم کے موقع پر آج سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار بند ہے اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔



سوئم کے موقع پر سکھر میں مکمل ہڑتال ہے۔گھنٹہ گھر، صرافہ بازار،شاہی بازار اور غریب آباد سمیت شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ شہر میں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کا گشت جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.