تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:0

پنجاب میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے

اے آر وائی - بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف شہری تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصدق سڑکوں پر آگئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔



جماعت اسلامی کی طرف سے بھی عوام کی اس مشکل کیخلاف احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔ لاہور میں جماعت کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے گلے میں سوکھی روٹیاں لٹکا رکھی تھیں۔



مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ کے باعث مزدور فاقو ں پر مجبور ہوکر خود کشیاں کررہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ سے صنعت کا پہیہ جام اورغریب کا چولہا ٹھنڈا ہوگیا ہے۔



فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس کی بندش اور فیول سرچارج کے خلاف یوم سیاہ کا آج دوسرا روز ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں گھنٹہ گھر اور آٹھوں بازاروں میں سیاہ پرچم اور بینرز لہرائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.