1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:0
کراچی:نبیل گبول اورچوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
اے آر وائی - کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رزاق میمن نے رکن اسمبلی نبیل گبول اور ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
لیاری میں ثاقب عرف سخی کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ ورثاء نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کرایا جس میں انکشاف ہوا کہ مقتول کو پہلی گولی اور دوسری گولی لگنے کے وقت میں دو گھنٹے کا وقفہ ہے جس کے بعد مقتول کے ورثاء نے مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ مقدمے کے اندراج کی درخواست ثاقب عرف سخی کے ورثاء کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔