1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:1
اسکردو:ایک دن کےوقفےکے بعد پھرہڑتال کا سلسلہ شروع
اے آر وائی - سانحہ چلاس میں لاپتہ ہونے والے اسکردو کے ایک اور مسافر کی میت گلگت پہنچادی گئی ہے جس کے بعد اسکردو میں ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسکردوکے تمام کاروباری مراکز بند اور ٹریفک معطل رہی۔ مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردی گئیں ۔