1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:1
کراچی: ٹرانسپورٹ اتحاد کا منگل کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اے آر وائی - ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹ اتحاد نے منگل کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں نے اندرون اور بیرون شہر مسافر بسیں، آئل ٹینکرز، اور گڈز ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے ۔
ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخار ی اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ترجمان اسرار شنواری کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایک ہفتے کا نوٹس دیا تھا کہ ڈیزل اور سی این جی قیمتوں میں کیاگیا اضافہ واپس لیا جائے تاہم حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی سندھ اور وفاقی حکومت نے ان سے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہڑتالوں اور دیگر واقعات میں 500 سے زائد گاڑیاں جلائی جاچکی ہیں متعدد ڈرائیوروں کو جلاکر ہلاک کیا گیا ہے ابھی تک صرف 100 گاڑیوں کا معاوضہ دیا گیا ہے۔
تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور جلائی جانے وال گاڑیوں کا معاوضہ دیا جائے بصورت دیگر کل کی ہڑتال کے بعد غیر معینہ مدت کی پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔