تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:2

سیالکوٹ:پرانی دشمنی پر مسلح تصادم، چار افراد ہلاک، ایک زخمی

اے آر وائی - سیالکوٹ میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔



سیالکوٹ کے علاقے بوتھ میں دو سال پہلے کیبل نیٹ ورک کے تنازع پر گجر برادری کے دو افراد ندیم اور نعیم قتل کئے گئے تھے۔ ان کے قتل میں ملوث سگھے بھائی ڈاکٹر افتخار اور ذوالفقار چند روز قبل ضمانت پر رہاہوئے تھے انہیں آج فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔



فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سیالکوٹ افضال کوثر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ خود موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہدایات دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.