تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:4

اسلام آباد: مانچسٹرجانیوالی پروازکے مسافر سے اسلحہ برآمد

اے آر وائی - بے نظیرانٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والے پرواز کے مسافر سے اے ایس ایف حکام نے جدید آتشی اسلحہ برامد کرلیا۔



پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد رفیق قومی ائرلائن کے ذریعے مانچسٹر جانا چاہ رہا تھا جب اس کے دستی سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک شارٹ گن، ایک تیس بور پستول اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد ہوئیں۔



ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کے پاس اسلحہ رکھنے کے تمام قانونی ثبوت موجود تھے لیکن وہ اپنا اسلحہ قانونی طریقے سے جمع کرانے کے بجائے اپنے دستی سامنا میں لے آیا۔



مسافر کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم کے خلاف زیر دفعہ تین سو پینسٹھ کے تحت کارروائی کی گئی ہے تاہم ملزم اگراپنی ضمانت دینا چاہتا ہے تو اس کی ضمانت ہوسکتی ہے۔ عدالت کے مطابق جرم قابل ضمانت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.