1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:4
جسقم کا کل سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان
اے آر وائی - جئے سندھ قومی محاذ نے بدھ کے روز سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔جسقم کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر نیازکالانی نے جسقم چیئرمین بشیر قریشی کی پرسرار موت کی لیبارٹری ٹیسٹ اور میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے کسی بھی ادارے کی رپورٹ پر اعتماد نہیں کرتے۔
بشیر قریشی کے جسم کے اجزاء کراچی لانے کے بعد سیکریٹری صحت نے جو رویہ اختیار کیا اس کے بعد خود کو لیبارٹری ٹیسٹ اور کیمیائی تجزیہ کی کارروائی سے علیحدہ کرتے ہیں کیونکہ جسقم نے کسی مستند پرائیویٹ ادارے سے لیبارٹری ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔
جسقم کے قائم مقام چیئرمین نیاز کالانی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے چیئرمین بشیر خان قریشی کی پرسرار ہلاکت ہوئی ہے اور ریاست اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات نہیں کرارہی جس کیخلاف کل سندھ بھر کی عوام سے کل کاروباری مراکز بند رکھنے کی اپیل کرتے ہیں اور کل سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔