1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:4
کراچی:وکیل کے خلاف وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
اے آر وائی - کراچی میں وکیل شاہد پرویز کی ہلاکت کیخلاف منگل کو وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ وکلاء کی ہڑتال کی باعث کے مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔
صوبہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں مبینہ طور پر ایک وکیل کی پولیس تشدد سے ہلاکت کیخلاف کراچی کی ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے سبب ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر اورسٹی کورٹ میں عدالتی کام نہ ہوسکا ۔
وکلاء نے اپنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور صوبائی حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔وکلاء نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اور متاثرین وکلاء کے ورثاء کو امدادی رقوم کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں۔