1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:4
اے آروائی نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا
اے آر وائی - اے آر وائی کی خبر پر ایکشن لیا گیا ہے۔ جھنگ میں طالب علم پر تشدد کرکے بازو توڑنے والے استاد ثناء اللہ کو معطل کردیا گیا۔
جھنگ میں ایک استاد نے معلم کے پیشے کے تقدس کو اس وقت پامال کیا جب آٹھ سالہ طالب علم کے ہوم ورک نہ کرنے پر شفقت کی روش اختیار کرنے کے بجائے تشدد کا راستہ اپنایا۔ اسکول کے استاد ثناء اللہ نے معصوم خاور پر کام مکمل نہ کرنےکے نتیجے میں تشدد کیا اور اتنا کیا کہ اس کا بازو ہی ٹوٹ گیا۔ بچہ کی انگلیاں بھی تشدد کے باعث متاثر ہوئی ہیں۔
اے آر وائی کی خبر پر محکمہ تعلیم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ واقعہ میں ملوث استاد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ اور آج کارروائی کرتے ہوئے استاد کو معطل کردیا گیا۔ بچے کے والدین نے استاد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آ ئی آ ر درج کر وا رکھی ہے۔