1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:4
گوجرانوالہ: ڈاکو نجی بینک سے پینتالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں ڈاکو نجی بینک سے پینتالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ گوندانوالہ روڈ پر آج صبح چھ مسلح ڈاکو بنک میں داخل ہوئے اور عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی ۔ بینک کے گارڈ نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے پستل کا دستہ مار کر اسے زخمی کردیا۔
بینک مینجر محمد افضل کے مطابق ڈاکو بنک سے 45لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ بینک منیجر کے مطابق ڈاکو پشتو بول رہے تھے ۔ انہوں نے بنک میں نصب کلوز سرکٹ کیمرے بھی توڑ ڈالے ۔ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نوازسیال کے مطابق ڈاکوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔