1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:5
سیاسی جماعتیں چاہیں توکراچی میں امن قائم ہوسکتا ہے،منظوروسان
اے آر وائی - وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہیں تو کراچی میں امن قائم ہوسکتا ہے، سندھ سے دہشت گردوں کے بلوچستان اور بلوچستان سے سندھ میں داخلے کو روکنے کیلئے پولیس فورس کو منظم کیا جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹارگٹ اور فرقہ وارانہ قتل میں وہ عناصر ملوث ہیں جو کراچی کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی ہلاکت میں وہ قوتیں ملوث ہیں جو سندھ میں اتحادی حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردوں کا داخلہ روکنے کیلئے سرحد پر چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی. ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے باعث موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی۔