تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:5

انرجی کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا، شازیہ مری

اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات و توانائی شازیہ مری نے کہا ہے کہ انرجی کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق ہفتے میں دو چھٹیوں اور آٹھ بجے دوکانیں بند کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد تمام فریقین کو اعتماد میں لینے کے بعد آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گا۔



اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انرجی کانفرنس میں ہونے والے فیصلے ملکی مفاد میں ہیں، ملکر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان فیصلوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سات ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جو حکومت کیلئے چیلنج ہے، اس موقع پر تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے تعمیر کی ضرورت ہے ۔ جس کیلئے تمام فریقین کو تعاون کرنا ہوگا۔ ملک میں بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے ہائیڈرو پروجیکٹ، سولر، ونڈ انرجی اور تھر کول پر کام جاری ہے۔ حکومت عوامی مسائل سے غافل نہیں جیسے جیسے منصوبے منصوبے مکمل ہونگے، بجلی کی پیداوار بڑھے گی تو ان تمام مسائل سے چھوٹکارا حاصل ہوجائے گا۔



انہون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا جس میں انہوں نے تھرکول منصوبے کو اہمیت دینے کی بات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی اہم معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین کو اسی اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی کو آگے بڑھایا اور یہی وجہ ہے کہ قومی مفاہمت کی پالیسی کی وجہ سے وہ معاملات بھی حل ہوئے جس کی توقع نہیں تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.