تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:5

کراچی میں مزید 4افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار

اے آر وائی - کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہیں روکی جاسکی اور شہر میں رات گئے تک فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا۔ سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت چارافراد جان کی بازی ہار گئے۔ صفورہ گوٹھ میں ڈمپر کو آگ لگادی گئی۔



نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک ایس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حاجی محمد دین ہلاک ہو گیا۔ اے این پی ترجمان کے مطابق مقتول پختون ایکشن کمیٹی کا ممبر تھا۔ ملیراور لیاقت آباد کے علاقوں میں فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کیا گیا۔لیاقت آباد میں ہلاک ہونیو الے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔



شادمان ٹاوٴن میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔رات گئے نیوکراچی ایوب گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا جبکہ شاہ فیصل ایک نمبر میں ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوا۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں بھی مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.