1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:5
کراچی: بلوچ پاڑہ میں رینجرز کاٹارگٹڈ آپریشن، 5 افرادزیرحراست
اے آر وائی - کراچی میں جہانگیر روڈ سے متصل بلوچ پاڑے کے علاقے میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔رینجرزاہلکار بیس گاڑیوں اور پندرہ سے زائد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ رینجرز اہلکاروں نے بلوچ پاڑے کے کچھ علاقے کو محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران کسی کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں رینجرز نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔