تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:7

ہڑتال سے ایک دن میں بیس ارب روپے کا نقصان ہوتاہے، منظور وسان

اے آر وائی - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ اگر ہڑتالیں چھوڑ دیں تو آدھا امن ہوسکتا ہے صرف کراچی میں ایک دن کی ہڑتال سے چا ر ارب روپئے جبکہ سندھ کو بیس ارب کا نقصان پنہچتا ہے۔



سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے سندھ کے اندر ہڑتالوں کا رحجان بن چکا ہے۔ جس سے سندھ کو نقصان ہورہا ہے۔ ان کہنا تھا کہ ہڑتالوں کے دوران گاڑیوں کو جلانا اور املاک کونقصان پنہچانا ٹھیک نہیں ہے۔ منظور وسان نے کہاکہ بشیر خان قریشی کے پوسٹ مارٹم سے حاصل ہونے والے اجزا کے لیبارٹری ٹیسٹ کے حوالے سے وزارت صحت اور سیکریٹری سمیت متعلقہ ڈاکٹر سے بھی بات ہوئی ہے اور ٹیسٹ معاملے پر کسی کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم اس طرح کے ٹیسٹ کی سہولیات صرف گورنمینٹ لیبارٹریز میں موجود ہیں۔ اگر جسقم والوں کو کوئی تحفظات ہیں تو متبادل ذرائع استعمال کرتے ہوئے ان کے خواہشات کے مطابق ٹیسٹ کروا ئینگے۔



ہڑتال کے دوران گرفتار کیئے گئے جسقم کارکنان کے حوالے سے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ انہیں گرفتاریوں کی وجوہات معلوم نہیں وہ سارادن گاؤں میں موجود تھے تاہم گرفتار افراد اگر سیاسی ہیں تو وجوہات جانے کے بعد انہیں رہا کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.