تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:8

ملتان: پائپ لائن پھٹنے سے نصف شہر کو گیس کی ترسیل بند

اے آر وائی - ملتان بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے قریب کھدائی کے دوران گیس کی پائپ لائن پھٹنے سے نصف شہر میں گیس کی ترسیل بند ہوگئی۔ پائن لائن کی بحالی کیلئے میں سپلائی گیس بھی بند کردی گئی جس وجہ سے گل گشت، بوسن روڈ اور شالیمار سمیت نصف شہر میں ترسیل بند ہوگئی ۔ گیس بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ دوسری جانب جی ایم سوئی گیس مرزا عبدالرشید کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں گیس کی مرمت کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.