تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:9

لاہور:ینگ ڈاکٹرزآج ہڑتال پر،مریض علاج سے محروم

اے آر وائی - ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نےسروسز اسپتال لاہورکی ایمرجنسی چوبیس گھنٹے میں بند کرنے کی دھمکی دے دی جبکہ لاہور کے تمام اسپتالوں کے آؤٹ ڈور اور اِن ڈورز میں ہڑتال کردی ہے۔



محکمہ صحت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کےصدر سمیت چوالیس ڈاکٹرز کا ٹرانسفر کر دیا ہے، جسے ینگ ڈاکٹرز کی تنظیم نے غیر منصفانہ قرار دیدیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار مذاکرات کیلئے کوئی ڈاکٹر محکمہ صحت کے دفتر نہیں جائے گا بلکہ افسران کو ان کے پاس آنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.