1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:9
کراچی:گودھرا میں پولیس کاٹارگٹڈ آپریشن،5افراد گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گودھرا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ جرائم میں استعمال کی گئی ایک موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی۔
رات گئے پولیس اور ایس پی جی کے کمانڈوز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکرکے سرچ آپریشن کیا۔اس دوران تعاون نہ کرنے والوں کے گھروں کے دروازے توڑ کر تلاشی لی گئی۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تاہم پانچ افراد کی شناخت کے بعد دیگر کو رہا کردیا گیا۔
آپریشن کی خاص بات یہ تھی کہ پولیس کے پاس جرائم پیشہ افراد کی فہرست اور مخبر موجود تھے جنھوں نے آپریشن میں پولیس کی مدد کی۔