تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:9

کراچی : خواتین کی سیریل کلنگ ، پولیس پریشان

اے آر وائی - کراچی میں خواتین کی سیریل کلنگ کے واقعات نے پولیس کو پریشان کردیا ،ملزم ایک ہی ہے اور طریقہ واردات بھی ایک ہی ہے ۔



گرومندر کے قریب تھیلے میں بند ایک خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے ایک دن قبل نبی بخش کے علاقے سے بھی خاتون کی لاش کے ٹکڑے ملے تھے۔ پولیس کے مطابق ٹکڑے ایک ہی خاتون کے ہیں جو ملزمان نے مختلف جگہوں پر پھینکے۔



اسی طرح کا واقعہ چند دن قبل پیش آیا اور ایک خاتون کے ٹکڑے کرکے ملزم نے مختلف علاقوں میں پھینکے جو تین دن میں پولیس کو ملے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نےہدایت جاری کی کہ خواتین کے قتل کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ فراہم کی جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.