1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:10
راولپنڈی : زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی،2 مزدور زخمی
اے آر وائی - روالپنڈی کے علاقے مصریال روڈ پر زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دو مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مکان زیر تعمیر تھا چھت کی شٹرنگ کھلنے سے چھت نیچے آگری اور موقع پر موجود مزدور ملبے کی زد میں آگئے۔