تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:11

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ملیر سٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے زید اللہ نامی شخص کو ہلاک کردیا ۔



فریئر تھانے کی حدود میں بھی ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صاحب رسول نامی شخص جاں بحق ہو گیا،ڈاکو نو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔لانڈھی بابر مارکیٹ سے تیس سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔ محمودآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.