تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:11

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

اے آر وائی - کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا پولیس نے موچکو میں مکان سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر بڑی تباہی سے بچ گیا۔



پولیس نے خفیہ اطلاع پر موچکو میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ڈبوں میں پیک کیے گئے سوسے زائد دستی بم، ڈیٹونیٹ، چالیس ایم ایم کے گولے، طیارہ شکن گن، راکٹ لانچراور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔



ایس ایس پی ویسٹ پیرفرید نے بتایاکہ خفیہ اطلاع پر مزید چھاپے مارے جائیں گےامید ہےپولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔



ماہرین کے مطابق اسلحہ روسی ساختہ ہے ۔ دہشت گرد اسلحہ کو کسی بڑی کارروائی میں استعمال کرنے کیلئے کراچی لائے تھے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.