1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:11
کراچی : لیاری میں 2 جاں بحق 2زخمی، صورتحال کشیدہ
اے آر وائی - کراچی کے گنجان علاقے لیاری میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ پولیس نے چوبیس گھنٹے کے دوران لیاری گینگ وار کے انتہا ئی مطلوب ملزم ملا نواز اور دیگر تین ملزمان گرفتار کرلئے۔
لیاری کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مسلسل چھاپوں کے دوران بے گناہ گرفتاریوں اور گھروں میں نامناسب رویئے کیخلاف لیاری کے مختلف علاقوں آٹھ چوک، لی مارکیٹ چوک،چاکیواڑہ سمیت کئی علاقوں میں دکانیں بند کردی گئی اور ہنگامہ آرائی و ٹائر نذرآتش کئے گئے۔
نامعلوم افراد کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی نے سینگولین کے علاقے سے چار افراد کو گرفتار کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ گرفتار افراد کو ان کاونٹر میں ہلاک نہ کردیا جائے۔انہوں نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔احتجاج کے باعث علاقہ میں دکانیں بند اور ٹریفک درہم برہم ہوگیا۔