تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:11

فیصل آباد: جڑانوالہ روڈ پر فائرنگ،9 زخمی

اے آر وائی - فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن رکھی تھی۔



واقعہ اس وقت پیش آیا جب رات گئے جڑانوالہ ٹول پلازہ پر ٹیکس کی ادائیگی پر عملے اور نامعلوم افراد میں تکرار ہوگئی۔ مسلح افراد نے عملے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں عملے کے سات ارکان اور دو راہ گیر شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.