تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:13

سرکاری اسپتالوں میں طبی عملے کا احتجاج، مریض پریشان

اے آر وائی - پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف پر تشدد کے خلاف سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے معمول کے کاموں اور او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جس سے مریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



پیرا میڈیکل اسٹاف کے جنرل سیکریٹری شریف پالاری کا کہنا ہے احتجاج کا مقصد مریضوں کو تنگ کرنا نہیں اسی لئے اسپتالوں کی ایمرجنسی میں طبی عملہ ڈیوٹی پر ہے۔ سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر توقیر کا کہنا ہے سروسز اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف بائیکاٹ میں شامل نہیں ہیں۔ یہاں آنے والے مریضوں کو معمول کے مطابق او پی ڈی فراہم کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.