1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:14
اغواء برائے تاوان کے چھ مجرموں کو دو دو بار سزائے موت
اے آر وائی - لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے چھ مجرموں کو دو دو بار موت کی سزا سنا دی۔
پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اغوا کاروں نے دو ہزار سات میں ڈاکٹر ارشد کو اغوا کیا اور چھ کروڑ روپے تاوان وصول کیا جس میں پانچ کروڑ پچپن لاکھ روپے پولیس نے برآمد بھی کیے۔ عدالت نے دلائل کے بعد جرم ثابت ہونے پرمجرموں کو دو دو بار سزائے موت اور ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔
عدالت نے اغواکاروں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کاحکم دے دیا۔