تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:14

بشیرقریشی کی پوسٹمارٹم رپورٹ24گھنٹے میں پیش کرنیکا امکان

اے آر وائی - جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیرقریشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے میڈیکل بورڈ کااجلاس جاری ہے اورچوبیس گھنٹوں میں پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ بشیر قریشی کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے ان کے جسد خاکی کے کیمیائی اجزاء کراچی کی کیمیکل ایگزامن لیبارٹری لائے گئے تھے جس پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے پندرہ رکنی بورڈ تشکیل دیااورچودہ اپریل تک پوسٹ مارٹم رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی،پروفیسر عمر میمن کی سربراہی میں میڈیکل بورڈکا اجلاس جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ محکمہ صحت میں جمع کرادی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.