تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:14

گوجرانوالہ:سلینڈر پھٹنے سےعمارت کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

اے آر وائی - گوجرانوالہ میں گیس سلینڈر پھٹنے سےعمارت کی چھت گرگئی جس کے ملبےتلے سولہ افراد دب گئے۔ جن میں سے دوبچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔



معروف کاروباری مرکز سیٹلائیٹ ٹاؤن کی مارکیٹ میں جنریٹر کےساتھ لگا گیس سلنڈر دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا، جس سے زیرتعمیر شاپنگ پلازہ کی تیسری منزل کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں نیچے موجود سولہ افراد ملبے تلے دب گئے۔



ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چھ افراد کو باہر نکال کر سول اسپتال منتقل کیا۔ جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ملبے سےدیگر افراد کو نکالنے کےلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.