تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:15

پنجاب یونیورسٹی: نقل کا شاہانہ طریقہ ایجاد

اے آر وائی - پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس سی کے امتحانات میں طالبہ نے سپرٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے نقل کا شاہانہ طریقہ ایجاد کیا جو طالبہ اور سپرٹنڈنٹ دونوں کے گلے پڑگیا۔



پنجاب یونیورسٹی بی ایس سی کی پرائیویٹ امیدوار شانزے صادق نے امتحانی مرکز کی سپرٹنڈنٹ عالیہ انور کو چھ لاکھ روپے کی بھاری رشوت دے کر جوابی اور سوالیہ پرچے فراہم کرنی ذمہ داری سونپی، شانزے صادق پیپر سے ایک دن قبل جوابی کاپی لے جاتی اور پیپر کے دن کی صبح سوالیہ پرچہ لے جا کر گھر بیٹھ کر پرچہ حل کرتی تھی۔



آج پنجاب یونیورسٹی کے چوتھے پرچے جنرل میتھ کے دوران پنجاب یونیورسٹی کی انسپکشن ٹیم جو کہ پہلے سے ہی اس معاملے پر تحقیقات کررہی تھی نے کارروائی کر کے سپرٹنڈنٹ عالیہ انور کے اقدام کو منظر عام پر لے آئی جس کے بعد اس پر تاحیات پابندی لگائے جانے کا امکان ہے اور محکمہ تعلیم کو بھی عالیہ انور کے خلاف قانونی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ طالبہ شانزے صادق پر پانچ سال کی پابندی اور گزشتہ تمام ڈگریاں مسترد ہونے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.