تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:15

فرید ایکسپریس کے انجن کا زہریلہ دھواں،مسافروں کے چہرے سیاہ

اے آر وائی - خواجہ فرید ایکسپریس کے انجن سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں سے مسافروں کے چہرے سیاہ ہوگئے، مسافروں نے ٹرین نوابشاہ اسٹیشن پر روک کر شدید احتجاج کیا۔



ریلوے حکام نے اپنے کارناموں کی کالک مل دی مسافروں کے چہروں پر۔ فرید ایکسپریس میں لگایا ایک ایسا انجن جس نے چھوڑا اس قدر زہریلا دھواں جس نے کردیا مسافروں کے چہروں کو بھی سیاہ۔ جب مسافرو ں نے دیکھیں ایک دوسرے کی کالی صورتیں تو وہ ہوگئے مشتعل اور روک لی ٹرین نوابشاہ اسٹیشن پر۔ مسافر بیٹھ گئے دے کر دھرنا انجن کے سامنے اور وزیر ریلوےاور حکام کو خوب کھری کھری سُنائی۔ ریلوے حُکام کا کہناتھا ایسا فنی خرابی سےہوا۔ مسافروں سے مذاکرات کے بعد ٹرین کو اسی انجن کے ساتھ کراچی روانہ کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.