تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:15

بدامنی میں ملوث عناصر کےخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے،مشتاق

اے آر وائی - آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ لیاری اور ملحقہ علاقوں میں امن ومان کی بدامنی میں ملوث عناصر کے خلاف غیر جانبدارانہ اور بلاتفریق کارروائی کی جائے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے ساتھ ساتھ پیٹرولنگ، پکٹنگ، اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کو بھی موثر بنایا جائے ۔



وہ سینٹرل پولیس آفس میں امن و امان کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ باالخصوص کراچی میں امن ومان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آئی جی سندھ نے اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز سے سیکیورٹی اور درج مقدمات کے تفتیش کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع کی سطح پر درج مقدمات اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، جبکہ ایس ایچ اوز اور تھانہ پولیس کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر لینے کے احکامات دیئے۔



انہوں نے بنک ڈکیتیوں کے انسداد کے حوالے سے تمام ایس ایچ اوز کو علاقوں میں بنک سیکیورٹی میں اضافوں کے علاوہ بنکوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کے اسلحہ کی جانچ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.