1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:15
حیدرآباد: میٹرک کے امتحانات میں کھلےعام نقل کا سلسلہ جاری
اے آر وائی - تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے میٹرک کےامتحانات میں کھلےعام نقل کاسلسلہ جاری ہے۔ نقل روکنے کیلئے ایک امتحانی مرکزکے باہر پہنچنے والے تھانیدار کو مشتعل افراد نےسرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔
مارکیٹ کے علاقے میں قائم نور محمد ہائی اسکول کے قریب دکانوں سے حل شدہ پرچے فوٹو اسٹیٹ کئے جارہے تھے جس کی اطلاع پر مارکیٹ تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او حاجی جاوید نے سادہ لباس میں پہنچ کر دکان بند کروائی تو لوگ مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے ایڈیشنل ایس ایچ او پرلاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی اور تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ حیدآباد سٹی ،لطیف آباد اورقاسم آباد کے امتحانی مراکز میں بھی غیر متعلقہ افراد طلبہ کو کھلےعام نقل کراتے رہے۔