1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:16
کراچی: لیاری کے امتحانی مراکز میں میٹرک سائنس کا پرچہ ملتوی
اے آر وائی - لیاری کی انتہائی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت کل ہونیوال میٹرک سائنس کا پرچہ لیاری ٹاؤن کے چھ امتحانی مراکز پر ملتوی کردیا گیاہے۔
ناظم امتحانات رفیعہ ملاح کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کے موقع پر لیاری ٹاؤن کے اندر بنائے گئے چھ امتحانی مراکز میں تین طلبا اور تین طالبات کیلئے مختص کئے گئے تھے تاہم لیاری کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر میٹرک بورڈ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کل لیاری ٹاؤن کے چھ امتحانی مراکز پر میٹرک سائنس کے پرچے کا انعقاد نہیں ہوگا جبکہ ان مراکز پر ملتوی شدہ پرچہ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔ ناظم امتحانات کے مطابق شہر کے باقی دوسو چوالیس امتحانی مراکز پر میٹرک کا سائنس کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا۔