تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 22:57

سندھ : نویں دسویں کےامتحانات میں کھلےعام نقل کا سلسلہ جاری

اے آر وائی - سندھ میں نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کے دوران سندھ بھر میں کھلے عام نقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے،متعدد طلبا پکڑے گئے،چار ممتحن معطل۔معائنہ ٹیمیں ناکام ہوگئیں ہیں ۔ چئیرمین میٹر ک بورڈ کا اعتراف۔



سندھ میں نویں دسویں کےامتحانات میں نقل روکنےکی تمام انتظامی کوشیش دم توڑتی نظر آرہی ہیں ، کراچی ، نوشہرو فیروز ،لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں بوٹی مافیا نے تمام حدیں کراس کرلیں۔ نقل کرنے کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں ریاضی کے پرچے کے دوران اعلی اختیاراتی ٹیم نے اچانک چھاپہ مارا اور نقل کرانے پر معائنہ ٹیم نےچار ممتحن معطل کردیئے جبکہ معائنہ ٹیم نے مختلف امتحانی مراکز سے نو طلبہ و طالبات کو نقل کرتے ہوئے پکڑا، جبکہ دو اسکولوں کے سینئر سپرنٹینڈنٹ تبدیل کردیئے گئے۔



چیئرمین میٹرک بورڈ نے مختلف مراکزکا دورہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی معائنہ ٹیمیں ناکام ہوچکی ہیں میڑک بورڈ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ کراچی کی طرح نوشہرو فیروز، لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں میں کیمسٹری کے پرچے میں بوٹیاں چلتی رہیں ۔ فوٹو اسٹیٹ مشینوں پردھڑا دھڑ امتحانی پرچے کی کاپیاں کرائی گئیں, اسٹنٹ کمشنر کنڈیارو نے نے چھاپے مار کر تین فوٹو اسٹیٹ مشینوں کے مالکان کو گرفتار کرکے مشینیں سیل کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.